Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:لغمان،ننگرہار اوربلخ صوبوں میں ڈرون حملے5خواتین اور 4 مرد شہید

بادپش-امریکی وافغان فوجوں نے لغمان، ننگرہار اور بلخ صوبوں میں ڈرون حملے کئے عام شہری نشانہ۔

افغان  آزاد ذرائع اور طالبان کی جہادی خبروں کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع بادپش کے گڑوچ کےعلاقےمروہ کچھ کے مقام پرامریکی6 ڈرون حملوں میں 5 خواتین اور 4 مرد شہید ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کےگندمک کےعلاقے پرامریکی وافغان فوجوں نے چھاپہ مار کرمتعدد گھروں کو لونٹےکےبعد تباہ کردیےاورعلاقےپرشدید بمباری کی گئی،جس میں مزید 5مکانات تباہ اور2 شہری شہید جبکہ ایک کوحراست میں لیا۔

دوسری جانب رات کےوقت صوبہ بلخ ضلع چمتال کےاسیاگورگ کےعلاقےکوافغان فوجوں نےمعمول کےمطابق بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

تاہم اس حوالے سے افغانستان حکومتی ذرائع نےتصدیقی یا تردیدی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.