Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان حکومتی وفد اور افغان طالبان کےوفدکا دوحا میں دو روزہ کانفرنس جاری

دوحا: قطر اور جرمنی کے تعاون سےافغان وفد اور طالبان کے درمیان افغانستان میں جنگ کےخاتمے اورقیام امن کے لیےدو روزہ کانفرنس آج بھی جاری ہے۔

افغانستان کے سیاستدانوں،سول سوسائٹی اور صحافیوں پر مشتمل 50 رکنی وفد آج طالبان سے دوحا میں ملاقات کررہا ہے جس میں قیام امن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان میں سابق افغان سفیرعمر زخیلوال بھی کانفرنس میں شریک ہیں جن کا کہنا ہےکہ طالبان سےملاقات کا مقصد امن مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے جب کہ آج کی کانفرنس امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا حصہ ہے۔

طالبان نے افغانستان کی موجودہ اشرف غنی حکومت سے براہ راست مذاکرات سے صاف انکار کررکھا ہےتاہم طالبان کا کہنا ہے کہ حکومتی افراد ذاتی حیثیت میں کانفرنس میں شریک ہو سکتے ہیں۔

کانفرنس میں  شیرمحمد عباس ستانکزئی کی قیادت میں افغان طالبان کا 17 رکنی وفد بھی شریک ہے۔

یاد رہےکہ طالبان افغان حکومت کےساتھ مذاکرات کےحق میں نہیں اوروہ اشرف غنی حکومت کوامریکا کاکٹھ پتلی قراردیتےبراہ راست امریکا سے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.