Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش حملے،16افرادہلاک

کابل: افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ میں 16 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث پانچوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور آپریشن بھی روک دیا گیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترجمان گورنر ننگر ہار کے مطابق خودکش بمبار نے سٹی ائرپورٹ کے نزدیک کنسٹرکشن کمپنی کے پاس خود کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑایا اور دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوری طور پر خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

چند روز قبل یکم مارچ کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک فوجی بیس پر 48 گھنٹوں کے دوران 3 حملے کیے تھے جس میں 48 افغان فوجی مارے گئے جب کہ جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔یہ حملہ اس وقت ہوا تھا جب ایک روز بعد طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جارہے تھے۔ افغانستان میں امریکہ کے 14 ہزار فوجی موجود ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکہ کا ایک الگ مشن بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.