Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان حکومت نےپناہ گزین متاثرین وزیرستان کو پاکستان واپس آنےسےروک دیا

کابل:افغان حکومت نےاپنےہاں پناہ گزین متاثرین وزیرستان کوپاکستان واپس آنےسےروکتےہوئےمختلف حیلےبہانوں سےانہیں تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

افغانستان میں وزیرستان کےشہریوں اورمتاثرین کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا ہے۔دو صوبوں پکتیا اورپکتیکا میں افغان فورسز نےپاکستان کی جانب سےمتاثرین کی واپسی کیلئےبھیجےگئےفارم پھاڑدیےہیں اورفارم لےجانےوالےفراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاہے۔خوست کے گولان متاثرین کیمپ میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

پاکستانی شہریوں نےبتایاہےکہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےبعد افغان فورسزکا رویہ انتہائی ظالمانہ ہے،ہم وزیرستان واپس جانا چاہتے ہیں مگر افغان فوج ہمارےراستےمیں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔کابل خیل قوم کےعمائدین نےافغان حکومت سےاس معاملے کی تحقیقات کرنے اور انصاف فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔انہوں نےپاکستانی حکومت سےبھی معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روزبھی پاک افغان سرحد برمل میں افغان سیکیورٹی فورسزنےوزیرستان کے8 بےگناہ باشندوں کوگھروں سےنکال کرتشدد کےبعد قتل کردیا تھا۔

واضح رہےکہ شمالی اورجنوبی وزیرستان میں پاک فوج کےآپریشن کےباعث مقامی آبادی نےملک کےدیگرحصوں کی طرف ہجرت کی تھی جبکہ بہت سے شہریوں نے افغانستان میں بھی پناہ لی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.