Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان صدراشرف غنی کاوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقات

اسلام آباد۔ افغان صدراشرف غنی پاکستان کےدو روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گئے۔افغان صدراشرف غنی کااسلام آباد ائیرپورٹ پرمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے استقبال کیا۔افغان صدر کے ہمراہ افغان سفیر عاطف مشعال اور دفترخارجہ کے اعلی افسران بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان صدر نےملاقات کی ہےجس میں افغان مفاہمتی عمل اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں صدراشرف غنی نےافغان امن عمل میں پاکستان کےکردارکو سراہا جبکہ معیشت اورعوامی رابطوں میں اضافےپربھی گفتگو کی گئی۔

دونوں ملکوں میں مواصلات،توانائی،ثقافت،عوامی روابط اورامن واخوت کیلئےوضع کردہ حکمت عملی کوعوام کی بہتری اوربہبود کیلئے بروئےکارلانے پراتفاق کیاگیا۔ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ اشرف غنی کےدورہ سےدونوں ممالک مزید قریب آئیں گے،دورےسےدو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.