Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان طالبان کاسفری پابندیوں کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی

دوحا:افغان طالبان نےسفری پابندیوں کےباعث پاکستان کادورہ ملتوی کردیا۔افغان طالبان کےوفد کوافغان مفاہمتی عمل کےسلسلےمیں پہلے سےطےشدہ شیڈول کےمطابق آج اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم اقوام متحدہ اورامریکا کی جانب سےعائد کردہ سفری پابندیوں کےباعث طالبان پاکستان نہیں آرہے۔

میڈیا کےمطابق افغان طالبان کےقطرمیں موجود سیاسی دفتر سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ مذاکراتی ٹیم کو افغان امن مذاکرات کےسلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنا تھاجو سفری پابندیوں کی وجہ سےملتوی کردی گیا ہےتاہم مذاکرات کےلیےنئی تاریخ طےکی جائے گی۔

افغان طالبان کےوفد کی وزیراعظم عمران خان اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان مفاہمتی عمل زلمےخلیل زاد و دیگر حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں تاہم دورہ ملتوی کرنے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں امریکا کی جانب سے چھیڑی جانے والی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں، اور اسی سلسلے میں مذاکرات کا ایک دور آج سے اسلام آباد میں شیڈول تھا۔طالبان وفد کے 9 اراکین اقوام متحدہ اور امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سےدورہ پاکستان اس وقت ملتوی کیاگیاکہ جب افغانستان کی جانب سےاقوام متحدہ میں افغان طالبان کےدورے پر احتجاج کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں افغان مندوب کی جانب سے جمع کرائے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ طالبان اور پاکستان کے مذاکرات افغانستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

طالبان اور افغانستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ماسکو میں 5 اور 6 فروری کو مذاکرات ہوئے جس میں کئی اہم معاملات پر اتفاق کیا گیا تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

افغان صدر اشرف غنی پہلے بھی کئی مرتبہ طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرچکے ہیں تاہم طالبان افغان قیادت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مذاکرات سے انکاری رہے ہیں اور وہ براہ راست امریکا سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.