Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف پاکستان نےحاصل کرلیاہے۔ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےاعلان کیاہےکہ اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف پاکستان نے حاصل کرلیا ہے۔

ملیحہ لودھی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشن میں خواتین کےکردار پرمذاکرےمیں خطاب کرتےہوئےبتایاکہ پاکستان نےامن مشنز میں15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیاہےجو خوش آئند بات ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستانی خواتین نےامن مشنزمیں عالمی امن کےلیےگراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں اورپاکستان ہمیشہ فروغ امن کی تمام کاوشوں میں خواتین کے کلیدی کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نےبتایاکہ امن مشنزپرجانےوالےدستوں کی خصوصی تربیت کےلیےپاکستان نےسینٹرآف انٹرنیشنل پیس اینڈ سیکیورٹی کےنام سے ادارہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.