Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن میں کامیابی کےلیےنریندر مودی نےپاکستان کیخلاف جنگ کاماحول بنایا.عمران خان

تھرپارکر:وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ حکومت مکمل طورپرہندو مذہب کےلوگوں کےساتھ ہےہم ہندوؤں پرکسی قسم کاکوئی ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نےتھرپارکرسندھ کے علاقےچھاچھرو کےعوام میں صحت کارڈزتقسیم کیے۔اس موقع پرجلسےسےخطاب کرتےہوئے عمران خان نےکہا کہ نریندر مودی کی سیاست انسانوں کو تقسیم کرنا اورنفرتیں پھیلاناہےاسلیےپلوامہ کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا اور مشتعل ہجوم نے مسلمانوں پر تشدد کیا،الیکشن میں کامیابی کے لیےنریندر مودی نےپاکستان کیخلاف جنگ کاماحول بنایا،ہم نےباربار واضح کیا کہ جنگ نہیں چاہتےہم امن چاہتےہیں اس لیےبھارتی پائلٹ کورہاکیا،کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب چاہے بھارت ہو یا کوئی سپر پاور، میں اور قوم آخری گیند تک اپنی آزادی کےلیے لڑیں گے، فوج اور عوام دونوں تیار ہیں، بھارت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کچھ کیا تو جوابی کارروائی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی مسلح گروہ یا کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جب سے ہماری حکومت آئی تو ہم نے اس پر معاملے پر کام کیا، اس کا صرف مقصد پاکستان کی بہتری ہے، پاکستان کی زمین کو کسی قسم کی دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے پورے حقوق دیے جائیں گے ،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے برابر کے شہری ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا ظلم نہیں ہونے دیں گے، نفرتوں اور تقسیم کرنے کی سیاست کو ختم کریں گے،اب وہ دور نہیں رہا کہ لوگوں کو تقسیم کرکے ووٹ حاصل کیے جائیں،ایک آدمی نے اقتدار کے لیے لوگوں میں نفرتیں پھیلائیں جس سے کراچی کی تباہی ہوئی اور سرمایہ کار ملک چھوڑ کر چلے گئےاگر ایسی سیاست نہ ہوتی تو کراچی دبئی کا مقابلہ کررہا ہوتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.