Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اورنازیباتصاویرلیک ہونےکےبعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا

اوپنر سنٹرل کانٹریکٹ کا حصہ،معاملے کی تحقیقات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے: پی سی بی

لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کےاوپنرامام الحق کی مختلف لڑکیوں کےساتھ کی جانےوالی واٹس ایپ چیٹ اورنازیبا تصاویرسوشل میڈیا پرلیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق امام الحق کی تصاویرسامنےآنےپرپی سی بی نےتحقیقات کا آغازکردیا ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہےکہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ ہیں،ان کےسوشل میڈیا پرسامنےآنےوالےمعاملےکی چھان بین کررہےہیں،تحقیقات مکمل ہونےکےبعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پرامام الحق کی مختلف لڑکیوں سےواٹس ایپ کی جانےوالی فحش چیٹ اورنازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

مذکورہ صارف کی جانب سےامام الحق پرالزام عائد کیا گیا ہےکہ وہ گزشتہ6ماہ کےدوران ایک ہی وقت میں7سے8 خواتین کونہ صرف بے وقوف بناتےرہےبلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتےرہے۔

سوشل میڈیا پرالزام عائد کرنےوالےشخص نےکہاہےکہ انکےپاس امام الحق کی وٹس اپ پربات چیت کےمزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضامندی کےبعد ہی اسےجاری کریں گے۔بائیں بازو سےکھیلنےوالےکھلاڑی امام الحق2017سےاب تک اپنے انٹر نیشنل کیریئرکےدوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچزاوربین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکےہیں۔23سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کےسکواڈ میں شامل تھے،امام الحق قومی ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کےبھتیجے بھی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.