Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نےپاکستان کو تمام مسلمانوں کا محور قرار دیا

اسلام آباد: امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے پاکستان کو تمام مسلمانوں کا محور قراردیا ہے۔امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجداسلام آباد میں جمعہ کا خطبہ دیتےہوئےکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب توحید کی بنیاد پرقائم ہوئے،پاکستان تمام مسلمانوں کامحور ہے، مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے، مسلمان تقویٰ اختیار کریں۔

امام کعبہ نےکہاکہ رمضان المبارک مسلمانوں کےلئےاللہ کاتحفہ اورتمام مہینوں کا سردار ہے،اس کی آمد کا ابھی سےاہتمام شروع کردیں اوررمضان میں صدقات اورخیرات کااہتمام کریں۔امام کعبہ نےفقیدالمثال استقبال پرحکومت پاکستان کاشکریہ ادا کیااورپاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.