Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکا نےایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پرپابندیاں لگادی

واشنگٹن.تہران اورواشنگٹن کے مابین پائی جانےوالی شدید کشیدگی کےپس منظرمیں امریکا نےاب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پربھی پابندیاں لگا دی ہیں۔اس بارےمیں واشنگٹن کی طرف سےکہاگہا ہےکہ ظریف ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کےلاپرواہی سےعبارت ایجنڈے پر عمل درآمد کے مرتکب ہوئے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہاگیاکہ اس کےباوجود ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق ممکنہ بات چیت کادروازہ بند نہیں ہوا۔جواد ظریف نےٹوئٹرپر اپنے رد عمل میں کہاکہ یہ ایک غیرمؤثر اقدام ہوگا کیونکہ ان کی اور انکےاہل خانہ کی ایران سےباہرکوئی املاک نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.