Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کےلیے12کروڑ 50لاکھ ڈالرزکی ٹیکنیکل اورلاجسٹک سپورٹ فراہم کرےگا۔

اسلام آباد۔ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کےلیےملٹری سپورٹ دوبارہ شروع کر دی اورامریکا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ اوریوایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نےایف سولہ طیاروں کےلیے پاکستان کو لاجسٹک اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت امریکا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کرے گا۔

یہ اعلان وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکا کی جانب سےبھارت کےسی17ٹرانسپورٹ طیاروں کےلیےبھی67 کروڑ ڈالر کےسپورٹ پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فروخت سے امریکی خارجہ پالیسی اور نیشنل سیکیورٹی کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اس طرح سے امریکا ہر وقت اپنے فوجیوں کی موجودگی سے اپنی ٹیکنالوجی کا تحفظ کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.