Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکا کے ساتھ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں۔افغان طالبان

فریقین کے درمیان تاحال کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

دوحا:افغان طالبان کاکہناہےافغانستان میں قیام امن کےلیےامریکاکےساتھ مذاکرات آگےبڑھ رہےہیں تاہم فریقین کےدرمیان تاحال کسی معاہدے یا مسودے پراتفاق نہیں ہوا ہے۔طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ قطر کےدارالحکومت دوحا میں امریکاکےساتھ جنوری میں دونکات پرسمجھوتہ کرنےکی بات ہوئی جس میں غیرملکی افواج کا انخلااورافغان سرزمین کسی اورکےخلاف استعمال نہ ہونا شامل ہے۔

انہوں نےکہاکہ مذاکرات کے حالیہ دور میں ان2 نکات کی تفصیل اورنوعیت پربات ہورہی ہےتاہم جن مسائل پربات ہورہی ہےوہ بہت گھمبیر اورحساس نوعیت کےہیں۔طالبان ترجمان کاکہناتھاکہ دوحامذاکرات مرحلہ وارآگےبڑھ رہےہیں تاہم ابھی تک کسی معاہدےیامسودےپر سمجھوتہ نہیں ہوا اور بات چیت قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.