Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ، افغان حکومت کی مدد جاری رکھے گا، زلمے خلیل زاد

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن مذاکراتی عمل زلمے خلیل زاد نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جس میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ معاہدے کے مطابق امریکا، افغان حکومت اور اس کی فورسز کی مدد نہیں کرے گا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری پیغام میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ ‘رائٹرز کی رپورٹ میں 2 نامعلوم طالبان رہنماؤں کے حوالے سے کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق امریکا، افغان حکومت اور فورسز کی مدد بند کردے گا، جس میں صداقت نہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی حق حاصل نہیں کہ وہ اشتہارات کے ذریعے کسی کو بھی دھمکی دے یا دھوکہ دے۔ امریکی نمائندہ خصوصی کا اس ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم اب افغان فورسز کا دفاع کررہے ہیں اور ہم طالبان سے معاہدے کے بعد اسے جاری رکھیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ تمام گروہوں نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان کا مستقبل افغانستان میں اندرونی مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.