Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آج کراچی میں صورتحال ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے۔ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورکاکہناہےکہ2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پرچھٹےنمبر پرتھا تاہم آج کراچی میں صورتحال ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج درجہ بندی میں یہ 70ویں نمبر پر ہے اور دنیا کے بڑے شہر اس درجہ بندی میں کراچی سے پیچھے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاکہ کراچی میں صورتحال آج ماضی کےبرعکس بہت بہترہے،امن و امان کی صورتحال بہتربنانےکےلیے حکومت، سیکورٹی فورسز خصوصی طور پرانٹیلیجنس ایجنسیوں، پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی داد کے لائق ہے،انشااللہ کراچی میں مزید امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.