Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آل پاکستان انجمن تاجران کا 13جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد-بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کےخلاف ملک کےمختلف شہروں میں تاجروں کا احتجاج اور ہڑتال جاری ہےجبکہ آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

سیلز ٹیکس میں اضافے کےخلاف گوجرانوالہ میں انجمن تاجران کلاتھ بورڈکی ہڑتال جاری ہےاورصدر کلاتھ بورڈ نےکل بھی تمام بازار بند رکھنےکا اعلان کیا ہےجسکےباعث سید نگری بازار،اردو بازار،ٹھاکرسنگھ گیٹ اورصرافہ بازارکی بھی تمام دکانیں دوروز بند رکھی جائیں گی۔

صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ کا کہناہے کہ اضافی ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھیں گے۔

فیصل آباد میں بھی سیلز ٹیکس میں اضافے کےخلاف شہر میں تاجروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث غلہ منڈی، چوک گھنٹہ گھر کے آٹھ بازار اور کپڑے کے بازار بند ہیں۔

17 فیصد ٹیکس نفاذ کے خلاف قبائلی اضلاع میں بھی تاجروں کی طرف سے ہڑتال کی جارہی ہے اور خیبر میں ہڑتال کے باعث قبائلی اضلاع میں 35 اسٹیل ملز بند ہیں۔

صدرآل فاٹااسٹیل ملز نےٹیکس واپس نہ لینےکی صورت میں صوبائی اسمبلی کےباہراحتجاج کی دھمکی دی ہے۔مردان میں ماربل انڈسٹری کےمالکان اورمزدوربھی سیلزٹیکس میں اضافےکےخلاف سراپا احتجاج ہیں،ماربل انڈسٹری مالکان اورمزدوروں نےانڈسٹریل اسٹیٹ سےکمشنر آفس تک ریلی نکالی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماربل کے کارخانے 9 روز سے بند ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اتحاد کا کہنا ہےکہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے تاجر مخالف پالیسوں پر ہڑتال کی جائے گی، کراچی کی تین دن کی ہڑتال کراچی کے کاروباری افراد نے واپس لے لی، گورنر سندھ نے معافی مانگی ،کراچی کے تاجروں نے ہڑتال واپس لی۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نےمزید کہاکہ بکرا عید پرجانوروں کی خریداری کےحوالےسےایف بی آرکا نوٹس کسی صورت درست نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.