Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپرکوہستان حادثہ: لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری

اپر کوہستان کندیا حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب کوہستان میں ایک مسافر گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 26 مسافر لاپتہ جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا جہاں دریا کے اوپر پل ٹوٹنے کے باعث ڈاٹسن گاڑی گہرے نالے میں جاگری۔ گزشتہ شب چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھی جبکہ تاحال لاپتہ ہیں۔ بدقسمت گاڑی شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی۔ رات گئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئ تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.