Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن سےکہتےہیں آؤ مل کرملٹری کورٹس کافیصلہ کریں.وزیراطلاعات کی دعوت

قومی ایکشن پلان پرمتحد ہوکر اتفاق رائےسےعملدرآمد کی ضرورت ہے،فاٹا پر ایک ہزارارب روپے10برس میں خرچ کرینگے،جمہوریت اور اسلام کوکوئی خطرہ نہیں،خطرہ صرف بد عنوان عناصرکو ہے،پاکستان کوانشاءاللہ روشن مستقبل دیں گے،مولانا فضل الرحمن کی گاڑی کا انجن بیٹھ گیاہے،آصف زرداری کبھی حاکم زرداری کی بھی برسی منالیاکریں،چوہدری فواد حسین کا تقریب سے خطاب

پنڈدادن خان۔وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نےکہاہےکہ دہشتگردی کیخلاف آخری مراحل میں ہیں،اپوزیشن سےکہتےہیں آؤ مل کر ملٹری کورٹس کافیصلہ کریں،قومی ایکشن پلان پرمتحد ہوکراتفاق رائےسےعملدرآمد کی ضرورت ہے،فاٹا پرایک ہزارارب روپے10برس میں خرچ کرینگے،جمہوریت اوراسلام کو کوئی خطرہ نہیں،خطرہ صرف بد عنوان عناصرکوہے،پاکستان کوانشاءاللہ روشن مستقبل دیں گے۔

ہفتہ کویہاں دوستی سپورٹس فیسٹول سےخطاب کرتےہوئےوزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نےکہاکہ کھیوڑہ سیاحت کابہت بڑا مرکز ہے۔

انہوں,نےکہاکہ ویزہ کی پابندیاں ختم کی ہیں،آسان ترین بنارہےہیں۔انہوں نےکہاکہ کوئٹہ میں ہونیوالےسانحہ پربہت غمزدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کادرد ہمارےدلوں میں ہے۔انہوں نےکہاکہ ہزارہ کمیونٹی کےلوگوں کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔انہوں نےکہاکہ دہشتگردی کےواقعات دنیاکےمختلف ممالک میں ہورہےہیں،دہشتگردی کیخلاف آخری مراحل میں ہیں،اپوزیشن سےکہتےہیں آؤ مل کرملٹری کورٹس کافیصلہ کریں۔انہوں نےکہاکہ قومی ایکشن پلان پر متحد ہوکراتفاق رائےسےعملدرآمد کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات نےکہاکہ فاٹا پرایک ہزارارب روپے10برس میں خرچ کرینگے،فاٹا کےحوالےسےپیپلزپارٹی نےسوتیلےپن کامظاہرہ کیا۔چوہدری فواد حسین نےکہاکہ پیپلزپارٹی اب اندرون سندھ کی چھوٹی سےجماعت بن کررہ گئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ بلاول کاروان بھٹومیں اپنےوالد زرداری کی تصویرنہیں لگاتے۔انہوں نےکہاکہ1947سے2008تک پاکستان کاکل قرض 37ارب ڈالرتھا۔وزیراطلاعات نےکہاکہ گزشتہ10برس میں اپوزیشن نے60ارب ڈالرقرض لیا۔

انہوں نےکہاکہ جمہوریت اوراسلام کو کوئی خطرہ نہیں،خطرہ صرف بدعنوان عناصرکو ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کوانشاءاللہ روشن مستقبل دیں گے۔چوہدری فوادحسین نےکہاکہ دہشتگردی کے خاتمےکیلئےافغانستان میں امن ضروری ہے۔انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف ملک میں نئی خارجہ پالیسی لیکر آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب،یو اے ای اورایران عمران خان کو مسلم امہ کا لیڈرسمجھتےہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کاحال براہے،شہبازشریف کےکارنامےکھل کرسامنےآگئےہیں،اس سےاندازہ لگالیں کہ10برس میں کتنےمجرم اورڈاکو’ہمارے اوپر مسلط رہےہیں اورپیسہ بنایاگیا،جب ان سےاس بارے میں پوچھیں توجمہوریت کوخطرہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن پرتنقید کرتےکہاکہ1988 کےبعد پاکستان کی اسمبلی کی ان سےجان چھٹی ہے،جس پرانکےپیٹ میں مروڑ اٹھ رہی ہے،ان سےبرداشت نہیں ہورہاکہ میں کیسے باہرہوگیا۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ مولانافضل الرحمان کی گاڑی کاانجن بیٹھ گیاہے،اب یہ گاڑی نہیں چلنےوالی۔انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی فاٹاپربہت بات کرتی ہےلیکن فنڈزکیلئےایک پیسہ نہیں دیا۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ پیپلزپارٹی جو کبھی ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹو کی پارٹی تھی وہ اندرون سندھ کی ایک چھوٹی سی جماعت بن گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ اس پارٹی کابھی یہ حال ہےکہ بلاول بھٹوجب کاروان بھٹوچلاتےہیں تواپنےوالد کی تصویرنہیں لگاتےجبکہ آصف زرداری کابھی یہ حال ہےکہ وہ روزانہ ذوالفقار علی بھٹو اوربےنظیر بھٹو کی سالگرہ اوربرسی مناتےہیں تووہ کبھی حاکم زرداری کی بھی برسی منالیا کریں وہ انکےوالد تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.