Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن کاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

اسلام آباد:اپوزیشن نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔اپوزیشن جماعتوں نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری سینیٹ کےپاس جمع کرادی،تحریک عدم اعتماد راجاظفرالحق،جاوید عباسی،شیری رحمان اور غفورحیدری نےجمع کرائی۔تحریک کےساتھ اپوزیشن کی جانب سےسینیٹ کا اجلاس بلانےکی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد میں کہاگیا ہےکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کےکسٹوڈین کےطورپراعتماد نہیں رکھتے۔ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ ایوان کے ممبران کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

اس سےقبل پارلیمنٹ ہاؤس کےکمیٹی روم میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجا ظفرالحق کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہواجس میں سینیٹرمشاہد اللہ خاں،شیری رحمان،مولاناعطاالرحمان،عثمان کاکڑ،آصف کرمانی،میرکبیرمحمد شاہی،پرویزرشید،ستارہ ایاز،رحمان ملک،سسی پلیجو اوربہرمند خان تنگی نےشرکت کی تاہم جماعت اسلامی کےسینیٹرمشتاق احمد اورسینیٹرسراج الحق اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف قرارداد شیری رحمان اور(ن)لیگی سینیٹرجاوید عباسی نےتیارکی جس پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے مختلف سینیٹرز نے دستخط کئے۔

سیکریٹری سینیٹ نےاس حوالے سےبتایاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہے، قانون کی رو سےجس دن یہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہوگی چیئرمین سینیٹ صرف اس دن اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گےاپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نےچیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ(ن)کو دینے پراتفاق کیا ہے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ پیپلز پارٹی ہی کے پاس رہے گا۔رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اوراسی روز نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.