Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگر18 ویں ترمیم کو ختم کرنےکی کوشش کی گئی تو پھردما دم مست قلندر ہوگا۔بلاول بھٹو

خان گڑھ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ نااہلوں کےٹولےسےملک سنبھالا نہیں جارہا،اگر18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔

گھوٹکی کےعلاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ قرض نہیں لیں گے کیونکہ اس سے ملک کی سلامتی گروی میں چلی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا لیکن قرض نہیں لوں گااور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ڈالر 100 روپے کا تھا آج 142 روپے کا ہوگیا ہے، کٹھ پتلی نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج نوجوان بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاکہ یہ شہید بھٹو کادیاگیا متفقہ آئین تبدیل کرناچاہتےہیں،یہ آہستہ آہستہ18ویں ترمیم کو ختم کرناچاہتےہیں،یہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا حق مارنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ون یونٹ نظام لاناچاہتے ہیں،کیا یہ ملک توڑناچاہتے ہیں،پہلے بھی ون یونٹ سےملک ٹوٹا تھا،ہم نےجانیں دی ہیں،ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ ہم جانتےہیں صوبےمضبوط ہوںگےتووفاق مضبوط ہوگا،مگریہ بےنامی وزیراعظم آپ کےحقوق ختم کرناچاہتاہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاکہ یہ میرےگھوٹکی میں آکرکہتےہیں وفاق دیوالیہ ہورہا ہے،سنو کٹھ پتلی!وفاق تمہاری معاشی پالیسی سےدیوالیہ ہورہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ یہ نااہلوں کاٹولہ ہےان سےملک نہیں سنبھالاجارہا،کوئٹہ میں اتنابڑاسانحہ ہوالیکن ہمارےوزیراعظم ابھی تک وہاں نہیں پہنچے۔

بلاول بھٹو نےکہاکہ ان کی ایمنسٹی اسکیم ٹیکس دینےوالوں کےمنہ پرتھپڑ ہے،ایمنسٹی اسکیم سےآپ کس کاکالا دھن سفید کرناچاہتے ہیں، جہانگیر ترین کا، اپنا یا علیمہ باجی کا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.