Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایک اور ننھی پری حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی، ایبٹ آباد میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ایبٹ آباد کے علاقے اکھڑیلا میں انتہائی افسوسناک واقعہ،  8 سالہ ننھی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق نواں شہر کا رہائشی نیاز ہر اتوار کو اپنے بچوں کو گھمانے کیلیے اپنے گاؤں اکھڑیلا لے جاتا تھا۔ دو روز قبل بھی وہ حسب سابق انہیں گاؤں لے کر گیا جہاں اس کی 8 سالہ بیٹی غائب ہو گئی، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کرانے پہنچا تواسی وقت گاؤں سے کال آئی کہ انکی بچی مردہ حالت میں ویرانے سے ملی ہے۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے زبردستی زیادتی کی جس کے دوران بچی کی موت واقع ہو گئی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو مردان کے نواحی علاقے جانباز نرے میں گنے کے کھیت سے عید قربان سے اک روز قبل لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.