Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایسا نہ ہو کہ اورنج لائن منصوبہ دھڑام سے نیچے آگرے،سپریم کورٹ

اسلام آباد سپریم کورٹ نے ریمارکس دیےہیں کہ ایسا نہ ہوکہ اورنج لائن منصوبہ دھڑام سے نیچے آگرے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےدو رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے3تعمیراتی کمپنیوں سےایک ایک کروڑ کی گارنٹی مانگتےہوئےکہاکہ 20 مئی تک کام مکمل نہ ہوا تو گارنٹی ضبط کرلی جائےگی۔ عدالت نےجسٹس ریٹائرڈ جمشید یا جسٹس عبد الستاراصغر کو ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ بنانے کی ہدایت کی۔

جسٹس گلزاراحمد نےپراجیکٹ ڈائریکٹر فضل حلیم پربرہمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ پراجیکٹ ڈائریکٹرکی وجہ سےکام تاخیرکاشکار ہوا ہے،کنٹریکٹرکام نہیں کرتےتو انہیں اٹھاکرپھینک دیں جیل میں ڈال دیں،پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیراتی کمپنیوں سےبلیک میل ہورہےہیں،تینوں تعمیراتی کمپنیاں ایک ارب کی گارنٹی دیں، مقررہ تاریخ تک کام مکمل نہ ہونےپرگارنٹی ضبط ہوگی۔

تعمیراتی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ارب کی گارنٹی نہیں دے سکتے،آپ میرے موکل کو جیل بھیج دیں۔جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ منصوبے پر تعمیراتی کام کی کوالٹی چیک کرنے کا میکنزم ہے یا نہیں، ایسا نہ ہو کہ پراجیکٹ دھڑام سے نیچے آگرے۔

سپریم کورٹ نے تعمیراتی کمپنیوں سے ایک ایک کروڑ کی گارنٹی طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.