Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف بی آر،ایف ائی اے نےمنی لانڈرنگ کے زیرالتواءمقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا ہے 'ذرائع

اسلام آباد۔حکومت کی ہدایت پرفیڈرل بورڈ آف ریو نیو اوروفاقی تحقیقاتی ایجنسی نےملک بھرمیں منی لانڈرنگ کےزیرالتواءمقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں،یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےنکلنےکیلئےاقدامات کےسلسلے میں کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےنکالنےکیلئےحکومت کےاقدامات جاری ہیں اوراس سلسلےمیں ملک بھرسےمنی لانڈرنگ کےمقدمات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔وزیراعظم آفس کی ہدایت پرایف بی آراورایف آئی اے نےخطوط ارسال کردیئے ہیں۔

ایف بی آر نےخط میں لکھاہےکہ منی لانڈرنگ کےتمام زیرالتواء کیسز کی تفصیلات بتائی جائیں،اگرکسی کیس میں عدالت کاحکم امتناع ہو تو بھی آگاہ کریں۔یہ بھی بتایاجائےکہ حکم امتناع سپریم کورٹ نےدیاہےیاہائیکورٹ نے؟اورحکم امتناعی ڈیوٹی یاٹیکس کی کتنی رقم پردیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.