Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف بی آرنےبےنامی جائیداد وںاور اکائونٹس کیخلاف کارروائی کےلیےادارےمیں علیحدہ شعبہ قائم کردیا

عاصم احمد کونئےشعبےکا اضافی چارج سونپ دیاگیا ہے،شکایات درج کرنےاورکارروائی کا آغازکرنیوالا گریڈ18کا افسرہوگا

لاہور۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونےبےنامی جائیداد وںاور اکائونٹس کےخلاف کارروائی کےلیےادارےمیں ایک علیحدہ شعبہ قائم کردیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل انسداد بےنامی کارروائی(ڈی جی-اےبی آئی)کےقیام کےلیےنوٹیفکیشن میں اس شعبےکےکام اوراس کی ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کےڈائریکٹر جنرل عاصم احمد کو نئےشعبےکا اضافی چارج سونپ دیاگیا ہے۔ملک میں بے نامی جائیداد وںاور اکائونٹس کے خلاف اقدامات کےلیےحکومت نےبےنامی لین دین ایکٹ2017 کو لاگو کیا تھاجو اس وقت غیرفعال ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق ایف بی آرکےلیےیہ شعبہدواہم کام کرےگاجن میں ایک آزادانہ طورپرتحقیقات جبکہ دوسرا کسی بھی طرح کی انتظامی مدد شامل ہوگی۔انسداد بےنامی ایکٹ کےتحت تفصیلی معلومات،اختیارات اورذمہ داریوں کا بھی تعین کیاجاچکا ہےجبکہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں حکام کے دائرہ اختیار اور ان کے تقرر سے متعلق تعین بھی کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق شکایات درج کرنےاوران پر کارروائی کاآغاز کرنےوالا ایک 18گریڈ کا افسرہوگا،اس کی منظوری کرنےوالا گریڈ 20 کا افسرہوگاجو بےنامی زون کےمالیاتی اورانتظامی امورکا سربراہ بھی ہوگا۔اس کےعلاوہ گریڈ 21یا 22 کےافسرکےپاس افسران کی جانب سےدائرکیےگئےریفرنسز پرفیصلہ سازی کا اختیارہوگا۔ایف بی آرکےمطابق انسداد بےنامی قانون کےموثر انداز میں نفاذ اوراس میں حکام کی کارروائیوں کو یقینی بنانےکےلیےڈی جی،اے بی آئی کےدفترکا قیام عمل میں لایاجارہاہے۔

ڈی جی،اے بی آئی،انسداد بےنامی زون کی مدد کرےگا جبکہ وہ زون اور ایف بی آرکےدرمیان ایک پل کاکام کرےگا۔اس کےساتھ ساتھ یہ دفتر انسداد بےنامی زونزکےلیےلاجسٹک اورمالیاتی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیت کوبڑھانےمیں بھی تعاون کرےگاجبکہ بے نامی معاملات کےخلاف کارروائی کرنےوالی تفتیش کارایجنسیز کےلیےایف بی آر میں رابطہ مرکز کا کردار بھی ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.