Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام، ایک وکٹ پر 302 رنز

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا اورآسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر302 رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی صرف 8 کے مجموعی اسکورپراس وقت مل گئی جب جو برنز صرف 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لیبوشانے کریز پر ڈٹ گئے اوردونوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 294 رنز جوڑ کراپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ ڈیوڈ وارنر 166 رنز اور لیبوشانے 126 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جو کل ادھوری اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 302رنز بنالیے تھے۔

اس سے قبل جب میچ شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ابتداء میں ہی 8 کے مجموعی اسکور پر برنز کی وکٹ حاصل کر لی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس سے قبل ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ موسیٰ خان، محمد عباس اور امام الحق کو اس ٹیسٹ میں موقع دیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر موسیٰ خان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.