Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجٹ بحث کےپہلےچاردن ضائع کئےگئے،حکومتی ارکان نےایوان کو مچھلی منڈی بنائےرکھا.شہبازشریف

اسلام آباد۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےکہا ہےکہ بجٹ بحث کےپہلےچاردن ضائع کئےگئے،حکومتی ارکان نےایوان کو مچھلی منڈی بنائےرکھا،تیس سالہ سیاسی کیرئیرمیں ایساحال حکومتی بنچوں کانہیں دیکھا،میڈیاپرجوسنسرشپ لگائی اسکی مذمت کرتےہیں۔

ہفتہ کو شہبازشریف نےپارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےملاقات کےدوران اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ بجٹ بحث کےپہلےچاردن ضائع کئےگئے۔انہوں نےکہاکہ حکومتی ارکان نے ایوان کو مچھلی منڈی بنائےرکھا۔ انہوں نےکہاکہ تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں ایساحال حکومتی بنچوں کا نہیں۔

انہوں نےکہاکہ میڈیاپرجوسنسرشپ لگائی اسکی مذمت کرتےہیں۔انہوں نےکہاکہ حکومت کی طرف سےفسطائی ہتھکنڈےاستعمال کئےجارہی ہیں۔انہوں نےکہاکہ صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرتشویش ہے۔انہوں نےکہاکہ آزادی صحافت کیلئےصحافیوں کےساتھ کھڑےہیں۔ انہوں نےکہاکہ جاوید لطیف کوکہاہےکہ صحافیوں کی سیکیورٹی کی رپورٹ جلدایوان میں لائیں۔انہوں نےکہاکہ کراچی پریس کلب کے صدراورسمیع ابراہیم پرتشدد کی مذمت کرتےہیں۔انہوں نےکہاکہ یہ بات عیاں ہوگئی یہ پی ٹی آئی نہیں پٹائی پارٹی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں میں اختلافات تھےلیکن یہ صورتحال نہیں تھی۔انہوں نےکہاکہ معاشرے میں عدم برداشت جنم لےرہی ہے۔شہبازشریف نےکہاکہ پہلی آل پارٹیزکانفرنس میں فیصلہ ہواتھاکہ جمہوریت کوبچاناہے۔انہوں نےکہاکہ دوسری اےپی سی میں رہبرکمیٹی بنانےکا فیصلہ کیاگیا۔انہوں نےکہاکہ ہم نےکمیٹی کیلئےشاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کے نام دیئے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ رہبرکمیٹی تشکیل کےبعد فیصلےکرےگی۔انہوں نےکہاکہ میان نوازشریف کےساتھ ظلم اورزیادتی کسی سےڈھکہ چھپی نہیں،فاشسٹ حکومت میں بھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نےکہاکہ مشرف دور میں دوران قید میں بھی ملاقاتوں کی اجازت تھی۔انہوں نےکہاکہ خاندان کےافراد کو ملاقات کیلئےپانچ تک محدود کردیاگیا۔انہوں نےکہاکہ اپنےحق کیلئےسیاسی اور قانونی لڑائی لڑینگے۔انہوں نےکہاکہ بجٹ کےحوالےسےکہاکہ مستردکرتےہیں اور راستہ روکنےکی کوشش کرینگے۔انہوں نےکہاکہ بجٹ کےخلاف ایک سو انچاس ریکارڈ ووٹ پڑے،بجٹ کےحصےبخرےکرکےمنظرعام پر لائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.