Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلبل سرحد گلوکارہ ماہ جبین قزلباش کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

پشتو کی معروف گلوکارہ مہ جبین قزلباش کو دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق ماہ جبین قزلباش کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کو ہسپتال لایاگیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماہ جبین کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت سیریس ہے۔ واضح رہے کہ ماہ جبین قزلباش پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ ہیں جنہوں نے پشتو کے ہزاروں گیت گائے ہیں۔

ماہ جبین قزلباش سال 1965 میں پشاور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا بنیادی تعلق افغانستان کے ہرات سے ہے۔ انہوں نے قبائلی ضلعے اورکزئی سے تعلق رکھنے والے پشتو فلموں کے ہیرو ایمل خان سے شادی کی۔ ماہ جبین قزلباش کی مشہور گیتوں میں اوبہ دی وڑینہ، سپینی سپوگمئ وایہ، زہ خو ستا ستا یمہ اور مستہ ملنگہ دی کڑم شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.