Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بنوں میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق

بنوں: بارودی مواد دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت میکائل اور ذکریا کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ آئی ای ڈی بلاسٹ کی وجہ سے ہوا۔ جاں بحق افراد کی نعشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی اداروں نے ارد گرد کی ناکہ بندی کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.