Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بڑے بڑے چوروں اور ڈاکؤوں سےنہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی این آر او ملے گا۔وزیراعظم عمران خان

باجوڑ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چور اور ڈاکو خطرے میں ہیں لیکن اب نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی این آر او ملےگا۔

باجوڑ میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہاکہ بھارت میں الیکشن کےانعقاد تک سب کو چوکنارہنا ہے،ہوسکتا ہے کہ اگلے30 دنوں میں الیکشن کی وجہ سےبھارت ہمارےخلاف کوئی کارروائی کرے،اس لیےقوم اورمسلح افواج کےساتھ ساتھ قبائلیوں کو بھی چوکنا رہنا ہے،ہماری بدقسمتی ہےکہ ہندوستان میں حکمران جماعت نفرتیں پھیلا کرالیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

عمران خان نےکہاکہ پاکستانی قوم جنگ نہیں امن چاہتی ہےلیکن ہماری امن کی پالیسی کو کبھی کوئی کمزوری نہ سمجھے، ہندوستان سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں اور کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں،میں کشمیریوں کو ان کی جدوجہدِ آزادی اوردلیری پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں،امن و خوشحالی کےلیےمودی سے بھی بات کرنےکو تیارہوں،افغانستان میں طالبان اورامریکا کےمذاکرات جاری ہے جس سے وہاں امن کی امید ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی کرپٹ، عوام کا پیسہ لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں سے ڈیل نہیں کروں گا، ملک نے دو این آر او کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، مشرف نے ایک این آر او نواز شریف کو دیا اور دوسرا زرداری کو دیا، اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ بڑے بڑے ڈاکو اور لیٹرے خطرے میں ہیں، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.