Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ:پاک فوج کے 3 جوان شہید

راولاکوٹ:بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کےنتیجےمیں پاک فوج کے3جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےرکھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے3جوان صوبیدار محمد ریاض،لانس حوالدارعزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے جب کہ ایک جوان زخمی ہے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق مادر وطن کےتین بیٹوں نےفرض کی ادائیگی میں جان قربان کردی جبکہ پاک فوج نےبھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے بھی متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہےکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سےاب تک کئی جوان،عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.