Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔وزیر خزانہ 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھاکہ پاکستان تمام ممالک کےساتھ امن چاہتاہے،پاکستان نے ثابت کیا ہےکہ پاکستان اپنا دفاع کرناجانتاہے،وزیراعظم نےکہاکہ بھارت ایک قدم آگے بڑھےگاتوپاکستان دوقدم آگےبڑھےگا،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

وزیر خزانہ کاکہناتھاکہ ہم افغانستان کیساتھ امن چاہتے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کنسلٹیشن کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان کو نہ صرف دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں بلکہ اور دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اسد عمر نےکہاکہ چین کےساتھ لانگ ٹرم تجارتی تعلقات قائم کیےگئےہیں،ترکی کےساتھ بھی ٹریڈ فریم ورک طےکیاگیا جبکہ افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر ہورہےہیں ہےتاہم ایران کےساتھ بد قسمتی سی تجارت نہیں بڑھ رہی،ایران اورافغانستان کوعلاقائی ترقی کےپروگرام میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا تعلق بھارت کی اندرونی سیاست سے ہے، بھارت کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے دوستی قبول نہ کی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 اور ایشیاء پیسفک کا وفد 25 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.