Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت کامقبوضہ کشمیر میں پیراملٹری کی مزید 100کمپنیاں تعینات کرنےکا فیصلہ

سرینگر۔بھارت کشمیری کی جدوجہد آزادی کو دبانےکےاپنےمذموم منصوبےکےتحت اپنی پیراملٹری فورسزکی مزید100کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرےگا۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق سماجی رابطوں کی سائٹوں پروائرل بھارتی وزارت داخلہ کےایک حکم نامےمیں کہاگیاہےکہ وزارت نے مقبوضہ علاقےمیں تعیناتی کیلئےمزیدسوپیراملٹری کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوردی ہے۔حکمنامےمیں کہاگیاکہ سوکمپنیوں میں سے 50کمپنیاں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس،10بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس،30کمپنیاں شاشتریہ سیمابل جبکہ10کمپنیاں انڈو تبتین بارڈر پولیس سے لی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.