Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت کی ہٹ دھرمی: کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پاکستانی پیشکش ماننے سے انکار

ھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کی مخلصانہ پاکستانی پیشکش ماننے سے انکار کر دیا۔ دو روز قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن جادھو کت قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش ماننے سے انکار کرتے ہوئے ’را‘ کے جاسوس سے ملاقات کے لیے شرائط بھی رکھ دیں۔ جاسوس ہونے کے باوجود بھارت کا مطالبہ ہے کہ ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن جادھو تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کی را کے جاسوس کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور پاکستان کو بھی کہا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو تک کونسلر رسائی دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.