Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت کےلیےوقت ہےکہ وہ اپنےجھوٹےدعوے پرسچ بولے.ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنےامریکی جریدے کی رپورٹ پرتبصرہ کرتےہوئےکہاہےکہ وقت آگیا بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان پر اب سچ بولے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کےڈائریکٹر جنرل نےمعروف امریکی جریدے’فارن پالیسی’ کی رپورٹ ٹوئٹرپرشیئرکی اور کہا کہ سب تعریفیں اللہ کےلیےہیں،سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفورنےکہاکہ بھارت کےلیےوقت ہےکہ وہ اپنےجھوٹےدعوے پرسچ بولےاوردوسرے طیارےکےبارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مار گرایا تھا۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا تھاکہ بھارت کواپنےگریبان میں جھانکنےکی ضرورت ہے،خصوصاً کشمیرپرڈھائےجانےوالےمظالم پر،خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔

امریکی جریدے نےاپنی رپورٹ میں بھارت کےدعوےکی قلعی کھولتےہوئےکہا تھاکہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں،بھارت کے پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی جریدےکی رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نےبھارتی دعوے پرشک کااظہارکرتےہوئےنتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو27 مئی کو پیش آئےواقعےکےحوالےسےگمراہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مارگرانےکادعویٰ کیا تھا،ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نےدو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کیا تھا۔

بھارتی میڈیا اوربھارتی ایئرفورس حکام کی جانب سےیہی دعویٰ کیاجاتارہاکہ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستانی ایف16طیارےکومارگرایا اورڈوگ فائٹنگ کے دوران اُن کا طیارہ بھی تباہ ہوا جس پر اسے ہیرو قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.