Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بی آر ٹی کی تکمیل تک ملازمین کی تمام چھٹیاں منسوخ

پشاور: خیبرپختونخوا کے میگا بس منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اب منصوبے کی تکمیل تک تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔  ترجمان بی آر ٹی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے قبل کوئی بھی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کا ملازم چھٹی نہیں کرے گا جب کہ منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کے لیے ملازمین کی شفٹیں بھی ڈبل کی جائیں گی۔ ترجمان بی آر ٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی  اے کو بھی ہدایت کی گئی کہ منصوبے کی تکمیل تک کوئی تعطیل نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ ہشت نگری کے قریب بی آر ٹی منصوبے کے انڈر پاس میں ایک اور خامی سامنے آئی ہے جس میں گیس کی دو پائپ لائن موجود ہیں جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے افراد کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.