Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن:خیبرپختونخوا میں طالبات کے لیے ’ عبایہ لازمی‘ قرار دینے کا اعلامیہ واپس

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اسکولوں میں طالبات پر برقع پہننے کو لازمی قرار دینے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابق وزیر اعلی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ طالبات کے لازمی برقع پہننے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین نے حکومتی اجازت کے بغیر نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سرکاری اسکولز میں بچیوں کیلئےعبایا پہننے کو لازمی قرار نہیں دیا، ڈی ای او ہری پور نے والدین کی مرضی سے عبایا پہننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے دیگر اسکولوں میں عبایا پہننے کیلئے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ضلع ہری پور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے وضاحت مانگی گئی ہے، متعلقہ ڈی ای او نے یہ فیصلہ بچوں کے والدین کی مشاورت سے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.