Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کے بام عروج پرپہنچاسکتاہے،شاہ فرمان

وسائل کی منصفانہ تقسیم اورہرکسی کو بلاتفریق تعلیم وتربیت کے یکساں مواقع مہیاکئے جائیں تو پاکستانی نوجوان ہرشعبہ زندگی میں نمایاں کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

پشاور۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نےکہاہےکہ تعلیم یافتہ نوجوان ملکی حالات وضروریات کےمطابق تحقیق وتخصیص اورغیرتعلیم یافتہ نوجوانوں کی سمت درست کرکےملک وقوم کوترقی وخوشحالی کےبام عروج پرپہنچاسکتاہے۔وسائل کی منصفانہ تقسیم اورہرکسی کو بلاتفریق تعلیم وتربیت کےیکساں مواقع مہیاکئےجائیں تو پاکستانی نوجوان ہرشعبہ زندگی میں نمایاں کارنامے سرانجام دے سکتےہیں اوراس ضمن میں موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔

وہ جمعرات کےروزآئی ایم سائنسزحیات آباد پشاورمیں”ینگ پیس اینڈڈویلپمنٹ کور پراونشل کنونشن”سےخطاب کررہےتھے۔کنونشن سے سابق آئی جی پی احسان غنی اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹرمحسن خان نےبھی خطاب کیا۔گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کاکہناتھا کہ پاکستان ہر طرح کے قدرتی وسائل اورنوجوان افرادی قوت سے مالامال ایک ایٹمی ملک ہے۔

نوجوانوں اوراساتذہ کواس کےقدرتی وسائل ملک وقوم کےبہترین مفاد میں استعمال میں لانےکیلئےاپناکردارادا کرناچاہئیے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کودرپیش اندرونی وبیرونی چیلنجوں اورخطرات کامقابلہ کرنےکیلئے بھی نوجوانوں نےاپنا کرداراداکرناہےتاکہ نظام کوردست کیاجائے۔

انہوں نےکہاکہ افغانستان میں اگرحالات بہترہوں اورافغانستان وسنٹرل ایشیاءسےہماری تجارت بڑھےتوتجارتی خسارہ کم ہوگا۔گورنرنے کہاکہ صوبےمیں زیتون کی پیداوار بڑھاکرہم اپنےترقیاتی بجٹ کودوگناکر سکتے ہیں۔اسطرح صوبےمیں تیل کی پیداواری صلاحیت اتنی زیادہ ہےکہ ہرتیسراکنواں مثبت نکلتاہے،انڈسٹریل منرلزکوکام میں لاکرملک کی اقتصادی صلاحیت بہتر کرنےکےمواقع بہت زیادہ ہیں اوراعلی تعلیمی اداروں کو اپنی ریسرچ اس جانب مرکوزکرنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.