Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تنخواہوں کی عدم ادائیگی: پشاور بی آر ٹی منصوبے کے سٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل سٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کی گارنٹی پر غیر ملکی انجینئرز نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کیے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے، کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک واپس چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پشاور بی آر ٹی منصوبے میں مزید دو مہینے کی تاخیر کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.