Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تیسرے روز بھی وکلاء کا عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ

لاہور  میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حملے کے بعد وکلاء کی گرفتاریوں اور ان پر مقدمات کے خلاف ملک بھر میں تیسرے روز  بھی وکلاء کی ہڑتال برقرار ہے۔ لاہور ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں میں تیسرے روز بھی کام بند ہے جب کہ سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار کونسل کے وکلاء نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں اور وکلاء کی جانب سے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور ان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.