Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ثابت کروں گا نیب جو کام کر رہا ہےوہ درست ہے۔چیئرمین نیب

لاہور:قومی احتساب بیورو کےچیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پنجاب کےاعلیٰ افسران کو اعتماد دیتے ہوئےکہاہےکہ بیورو کریسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاوروہ بلاخوف وخطرقانون کےتحت فرائض انجام دے،ثابت کروںگانیب جوکام کررہاہےوہ درست ہے۔

سول سیکرٹریٹ لاہورمیں پنجاب کے اعلیٰ افسران سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت پالیسی بناتی ہے اور عملدرآمد بیورو کریسی کا کام ہے،اگر بیورو کریسی فیصلے نہیں کرےگی توہم آگےکیسےبڑھیں گے۔

چیئرمین نیب نےکہاکہ گزشتہ برس پنجاب میں میگا کرپشن کیسز سامنے آئےاورہم نےجن بیورو کریٹس کےخلاف کارروائی کی،ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اورشواہد سےہی ثابت کروںگاجو نیب کام کررہا ہے وہ درست ہے۔

جسٹس(ر)جاوید اقبال نےکہاکہ میگا کرپشن کےمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا سب کی اولین ترجیح ہےاورنیب ملک سےبدعنوانی کے خاتمے کی پالیسی پر قانون کے مطابق بلا تفریق عمل پیرا ہے اور نیب افسران قومی فریضہ سمجھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جائز معاملات میں افسران کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، کوئی بھی افسر کسی وقت بھی مجھ سے مل سکتا ہے، افسران کرپشن کے خاتمے کیلیے کلیدی کردار ادا کریں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بیورو کریسی مکمل ذمہ داری اور اعتماد کے ساتھ فرئض انجام دے اور دیکھے کہ کام کرنے کے لیے ماحول سازگار ہے یا نہیں، بیورو کریسی دیکھے تقرری کی مدت اور تقرر و تبادلے میرٹ پر اور درست ہو رہے ہیں یا نہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو چیئرمین نیب کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکےگا، نیب کا ریجنل آفیسر کسی افسران کو از خود گرفتار نہیں کرسکے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے افسران کو کہا کہ بیورو کریسی کا کام ملکی و عوامی مفاد میں پالیسی بنانا ہے، نیب آپ سب کا ادارہ ہے، ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.