Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ثقافت مختلف ممالک اور اقوام کو آپس میں ملانےکیلئےایک پل کا کردار ادا کرتا ہے،عاطف خان

پشاور۔خیبرپختونخواہ کےسینئروزیربرائےثقافت وسیاحت محمد عاطف خان نےکہاہےکہ ثقافت مختلف ممالک اوراقوام کو آپس میں ملانے کےلئےایک پل کا کردارادا کرتاہے۔ثقافتی ترقی کےذریعےہی خطہ کےمما لک کےدرمیان موثراورمضبوط تعلقات قائم ہوسکتےہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ثقافتی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےجرمنی کےدارالحکومت برلن میں عالمی ثقافتی وسیاحتی کانفرنس2019 سےخطاب کرتےہوئےکیا۔کانفرنس میں مختلف ممالک کےحکمرانوں نےشرکت کی۔پاکستان کی طرف سےسینئر وزیرمحمد عاطف خان نےمحکمہ ثقافت وسیاحت خیبر پختون خوا کے کے اعلی حکام کیساتھ کانفرنس میں شرکت کی.

سینئر وزیر نےکہاکہ خیبر پختوخوا حکومت نےثقافت کی اہمیت کومدنظررکھ کرہمسایہ ممالک کی ثقافت پرمشتمل ثقافتی ہفتہ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سینئر وزیر نے کانفرنس کےموقع پرکولمبیا کےوزیرسیاحت سےبھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان سیاحتی شعبےکوترقی دینےکےحوالےسےمختلف امورپرغورکیا گیا۔سینئروزیرنےکولمبیا کےوزیرسیاحت کوپاکستان اورخاص کرخیبرپختونخوامیں سیاحت کےمواقعوں اورحکومت کی طرف سےغیرملکی سیاحوں کوسہولیات دینےکےحوالےسے آگاہ کیا۔

دریں اثناءسینئروزیرعاطف خان نےجرمنی میں جاری سیاحتی ترقی کےحوالےسےائی ٹی بی ٹریول اینڈ ٹریڈ شو کےایگزیکٹئو ڈائریکٹرمنال کیلیگ سےبھی ملاقات کی اورپاکستان میں سیاحت کےشعبےمیں کئےگئےاصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.