Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو جوان شہید، دودہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں کیے جانے والے ایک آپریشن کے دوران مقابلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن بویا میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن بویا کے گاؤں چرخیل میں کیا جہاں کے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہاں دہشت گرد موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.