Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےعرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والےعرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔مطابق عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔ دوسری جانب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے کے بعد عرفان محسود کا کہنا تھا کہ  ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں۔

واضح رہے یہ عرفان محسود کا مجموعی طور پر 25 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.