Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جیل سےنکلتےہی بڑے میاں صاحب کا انجائنا کا درد بھی ختم ہو گیا۔فواد چوہدری

اسلام آباد-وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکہاہےکہ لگتاہےکہ جیل سےنکلتےہی بڑے میاں صاحب کا انجائنا کا درد بھی ختم ہو گیا ہے۔

فواد چوہدری نےایک بارپھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہاکہ یہ اقتدارسےمحرومی کا انجانا درد ہے،کرپشن کے نشے کےعادی مریض اقتدار سے باہرہوں تو ان کا بدن ٹوٹنےلگتا ہے۔

وفاقی وزیر نےکہاکہ قوم اورقانون اپوزیشن لیڈرکی واپسی کا انتظارکررہے ہیں، دعا ہےوہ لندن میں بیمار نہ ہوں۔انہوں نےکہاکہ شریف خاندان کےافراد جیل جاتےہی بیماراو باہرآتےہی لندن روانہ ہو جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نےکہاکہ عام قیدی کو ایک سےدوسری بیرک جانےکی اجازت نہیں اور یہ لندن کی سیریں کررہےہیں،عام قیدی سوچتے ہیں کہ اگروہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتےتوجیل میں نہ ہوتے۔انہوں نےکہاکہ ان لوگوں کی سیاست پاکستان میں لیکن اولاد اور مال باہر پڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.