Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جےایس بینک گرین کلائمنٹ فنڈ کی جانب سےپاکستان کاپہلا تسلیم شدہ مالیاتی ادارہ بن گیا

کراچی۔جے ایس بینک پاکستان کاپہلا مالیاتی ادارہ بن گیاہےجو دنیا کےسب سےبڑے کلائمنٹ فنڈ ”گرین کلائمنٹ فنڈ”(جی سی ایف)کی جانب سے تسلیم شدہ ہے۔

فنڈ کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کےمنفی اثرات کی روک تھام کےپروگراموں میں سرمایہ کاری کےذریعےگرین ہائوس گیس(جی ایچ جی)کے اخراج کومحدود یا کم کرنےکیلئےابھرتی ہوئی معیشتوں میں نجی شعبہ کی کارپوریشنوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ایک تسلیم شدہ ادارہ کی حیثیت سےجےایس بینک فی منصوبے کےلئے250 ملین امریکی ڈالر تک کی فنڈنگ کیلئےدرخواست دینےکا اہل ہوگا۔ اس وقت فنڈ کے دنیا بھر میں102 فعال منصوبےہیں اوراس نے10.3 ارب ڈالرکی رقم کا عہد کررکھا ہے۔

جےایس بینک ماحولیاتی تبدیلی کےبارے میں معاونت کےلئےنجی شعبہ کےسرمایہ کاروں سے اضافی فنڈز کو بھی متحرک کر سکتا ہے۔ مقامی اوربین الاقوامی فنڈنگ کی نئی راہیں کھولنے کےعلاوہ بینک پاکستان میں ماحولیاتی موافقت اورکم سےکم فنانسنگ کیلئےاعانت میں شریک ہو سکتا ہے۔ یہ منظوری جے ایس بینک کےجی سی ایف کےسخت معیار پرمبنی تھی جس میں فکری معیارات،ماحولیاتی و سماجی سیف گارڈز اور ماحولیاتی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر وضع کی گئی اہلیت شامل ہیں۔

گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس 2018ء کے مطابق پاکستان ساتواں کمزور ترین ملک ہے جسے طویل المدتی ماحولیاتی خطرات درپیش ہیں۔ لہذا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

پاکستان کے172 شہروں میں اپنی موجودگی کےساتھ جےایس بینک پائیدار ترقی کےلئےمضبوط عزم رکھتاہےاورصارفین،کلائنٹس،کاروباروں اورحکومت کےساتھ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سےپیش آنےوالےچیلنجزسےنمٹنےکےلئےکام جاری رکھےگا۔بینک کےپاس صاف توانائی، توانائی کی بچت،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کےشعبوں میں ماحولیاتی اورسماجی اقدامات اٹھائےجانے کا بہترین ریکارڈ موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.