Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حجاج کوان کاحق لوٹاناعمران خان کی سیاسی بصیرت کامنہ بولتا ثبوت ہے

روڈ ٹومکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروا اورولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ حجاج کوان کاحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ روڈ ٹومکہ منصوبےمیں شمولیت پرسعودی فرمانروا اورولی عہد کا شکریہ اداکرتےہیں،اس منصوبےمیں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کاوزیراعظم عمران خان پراعتماد اورپاکستان کےعوام کےساتھ اظہارِیکجہتی کا اظہارہے،حاجیوں کےفی کس اخراجات میں کمی سےعازمین حج کےلئےآسانیاں پیداہوںگی جبکہ حجاج کو ان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے احساس پروگرام سےمتعلق کہاکہ احساس پروگرام کے تحت حقداروں کو بلاتفریق حق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.