Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نےآصف زرداری اورنوازشریف کےبین الاقوامی دوروں کی تفصیلات جاری کردیں

وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکہ پرایک کروڑ10 لاکھ روپےخرچ ہوئے،وفاقی حکومت کےاعدادو شمار

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےسابق وزیراعظم نوازشریف،سابق صدرآصف زرداری اوروزیراعظم عمران خان کےبین الاقوامی دوروں پرخرچ کی جانےوالی رقوم کی تفصیلات جاری کردیں۔

حکومت کی جانب سےجاری کردہ دوروں کی تفصیلات کےمطابق آصف زرداری کے2009میں6روزہ دورہ امریکا کےدوران قومی خزانے سے7 لاکھ 52 ہزار688 ڈالرزخرچ ہوئے۔

آصف زرداری نے2مئی سے4 مئی تک برطانیہ میں ٹرانزٹ قیام کیاجس پرقومی خزانےسےایک کروڑ20لاکھ39ہزار رروپےخرچ ہوئے۔آصف زرداری نےدورے کےدوران2 لاکھ 52ہزار460 روپےٹپ اور11 لاکھ 27 ہزار 220 روپےتحائف پر لٹائے۔

جاری کردہ تفصیلات کےمطابق نوازشریف کا2013میں6روزہ بین الاقوامی دورہ قوم کو5لاکھ 49ہزار853ڈالرزمیں پڑا۔تفصیلات میں بتایا گیاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے2013میں20اکتوبرسے23 اکتوبر تک امریکا کاسرکاری دورہ کیا،جس پرقومی خزانےسے5کروڑ87 لاکھ 79ہزار373روپے خرچ ہوئے۔

نوازشریف نےبھی لندن میں تین دن نجی قیام کیاجہاں انہوں نے5لاکھ 34ہزار500روپےٹپ اور9 لاکھ97ہزار499روپےتحائف پرخر چ کیے،ان کےوفد میں44 افراد شامل تھے۔

تفصیلات میں بیان کیا گیاکہ وزیراعظم عمران خان نے20 جولائی سے25 جولائی تک امریکا کا سرکاری دورہ کیا اس دوران صرف 67ہزار 180 ڈالرزروپےخرچ ہوئےجو ایک کروڑ10لاکھ روپے بنتے ہیں۔

دورہ امریکا پروزیراعظم کےوفد کےہوٹل اخراجات کی مد میں ساڑھے13 لاکھ روپےاورفضائی سفرپر60 لاکھ روپےخرچ ہوئےجبکہ وزیراعظم اوران کےوفد کےکھانےپر13 لاکھ روپےخرچ ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کاسرکاری جہاز،سیون اسٹارہوٹل میں رہائش اوراہل خانہ کاکوئی خرچہ نہیں ہوا جبکہ ٹپ کی مد میں7 لاکھ 6ہزار روپےخرچ ہوئے۔ترجمان تحریک انصاف کاکہناہےوزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا کفایت شعاری کی مثال ہےجس میں قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.