Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نے اس سال حج مزید مہنگا کرنے کی نوید سنا دی

وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔

اسلام آباد میں پوائیوٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی و چاروں صوبوں کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ‘خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے مین رواں برس حج مزید مہنگا ہوگا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘تنقید ہوتی ہے کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔’

وزیر مذہبی امور نے حج پالیسی 2020 کے حوالے سے کہا کہ ‘پالیسی مرتب کرنے کے لیے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔’

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.