Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کو فی لیٹر6 روپے، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3,3 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت117روپے 43 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89 روپے 31پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا تھا اور اب تک 7 ماہ میں تیسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت اضافہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.