Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبےکو اولین ترجیح دیتی ہے۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد-وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اولین ترجیح دیتی ہےکیونکہ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی مساوات قائم ہوگی بلکہ پورے خطے کے لئے بھی مواقع پیدا ہونگے۔

سی پیک اوردیگرمنصوبوں پرکام کرنےوالی پندرہ ممتازچینی کمپنیوں کےنمائندوں سےگفتگو کرتےہوئےوزیر اعظم نےکہاکہ حکومت چینی کمپنیوں کوہرممکن سہولت فراہم کرےگی تاکہ وہ موجودہ حکومت کی کاروباردوست پالیسیوں سےفائدہ اٹھاسکیں۔
چینی سفیرنےوزیراعظم عمران خان کو چین کےصدراوروزیراعظم کی طرف سےنیک خواہشات کاپیغام پہنچاتےہوئےکہاکہ چینی قیادت انکےدورہ چین کی منتظرہے۔

انھوں نےچینی قیادت کی طرف سےچینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرنےاورانکےمسائل حل کرنےمیں ذاتی دلچسپی لینےپر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.